ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوکر اداروں پر حملہ کررہے ہیں ،ْقوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ،ْعمران خان
ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیر بیچا ،ْانہیں پارٹی سے نکال دینگے ،ْ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں اور چار مرتبہ نااہل ہوئے، پھر بھی پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا ،ْقبائلی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل فاٹا اورپختونخوا کا انضمام ہے ،ْفضل الرحمان اور اچکزئی نے پی ٹی آئی کے خوف سے فاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام نہیں ہونے دیا ،ْساری مسلم دنیا میں آگ لگی ہے، فوج نہ ہو تو باقی مسلم دنیا میں جو تباہی مچی ہے یہاں بھی مچے گی ،ْ چیئر مین تحریک انصاف کا جلسہ سے خطاب
پیر 16 اپریل 2018 18:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لٹیرے اداروں پر حملہ کررہے ہیں، یہ عوام کا پیسا چوری کرکے باہر لے گئے ہیں، یہ لوگ پاناما جے آئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں لیکن واجد ضیاء ! پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کے گھر پرگولیاں چلائی گئیں، قوم اپنی عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم خوش ہے کہ ہماری عدلیہ نے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں نے ضمیر بیچا، اب انہیں پارٹی سے نکالیں گے، ضمیر فروشوں کوتحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے، ہمارے 14 یا 17 ایم پی ایز نے ضمیر بیچا، انہیں پارٹی سے نکالیں گے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں اور چار مرتبہ نااہل ہوئے، پھر بھی پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل فاٹا اورپختونخوا کا انضمام ہے، اگرفاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں ترقیاتی کام کراسکیں گے، فضل الرحمان اور اچکزئی نے پی ٹی آئی کے خوف سے فاٹا اور خیبرپختونخوا کا انضمام نہیں ہونے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کریں گے ،ْ ہم اپنے قبائلی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی قبائلیوں کی محرومیاں دور کریگی ،ْ فاٹا کا خیبرپختونخوا سے انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں اسکولز بنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ آج کل ایک تنظیم پاک فوج کے خلاف بات کررہی ہے، میں پہلے دن سے امریکا کی جنگ کا مخالف ہوں، قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھی، لیکن اس میں فوج کا قصور نہیں بلکہ اس کا قصور ہے جس نے فوج قبائلی علاقوں میں بھیجی تھی، فوج نے تو اپنا کام کرنا تھا، یہ پہلے امریکا کی جنگ تھی اب تو اپنی جنگ ہوگئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب ہم نے فوج بھیج دی اور امریکا کی جنگ لڑے، اس سے قبائلیوں کا نقصان ہوا، لوگ مارے گئے، لاپتہ ہوگئے، کاروبار گھر تباہ ہوگئے۔ چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی فوج کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں، ہماری فوج ہمیں بچاتی ہے، ساری مسلم دنیا میں آگ لگی ہے، فوج نہ ہو تو باقی مسلم دنیا میں جو تباہی مچی ہے یہاں بھی مچے گی۔عمران خان نے کہا کہ دھرنوں سے قوم میں شعورآیا، پہلے جدھر اقتدار ادھر عدلیہ ہوتی تھی لیکن اب ملکی تاریخ میں پہلی عدلیہ نے ملک کے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان ،شدید بارشوں سے مکان کی چھت گرگئی ، خاتون دو کمسن بچوں سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق
مردان،طوفانی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
عید الفطر تعطیلات ‘ ایم ایم سی نے رپورٹ جاری کردی
5رشوت لینے پر پٹواری برطرف
مردان،عید الفطرپر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات مکمل،ہزار سے زائد پولیس ..
سیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دی ایجوکیٹرزسکول النور کیمپس بغدادہ کی جانب سے 21یتیم بچوں میں عیدی ..
مردان،عید الفطرپر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات مکمل،ہزار سے زائد پولیس ..
مردان میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور خراب ٹرانسفارمر کی بروقت عدم تبدیلی سمیت بجلی سے متعلق اجلاس
مردان میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور خراب ٹرانسفارمر کی بروقت عدم تبدیلی سمیت بجلی سے متعلق اجلاس
مردان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے باتھ روم میں دفن کردیا
مردان میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی اذئی کارکنان کااحتجاج، ایم پی اے کے ایس ڈی او کو دھکے
Xمردان میں گیس چوروں کو 4 کروڑ 96 لاکھ جرمانہ
مردان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری