الیکشن میں کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دوںگا،ظاہرشاہ

جمعہ 20 جولائی 2018 12:50

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی کی52مردان کے نامزدامیدوار ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ،انتخابات میں کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارہوتی مردان میں انتخابی مہم کے سلسلے میںجلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، صحت اورتعلیم کا فروغ اولین ترجیح ہے،پی ٹی آئی عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی ملک کے عوام کے بنیادی مسائل کوحل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام25 جولائی کو بلے پرنشان لگاکربھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں