علم کے بغیر جہالت کے اندھیروں کو نہیں مٹایا جاسکتا،کمسن پروفیسرحمادصافی

اتوار 23 ستمبر 2018 20:31

مردان۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) لٹل سکالرحماد صافی نے کہا ہے کہ علم کے ہتھیار سے ہی دہشتگردی اور جہالت سمیت تما م اندھیروں کو مٹایا جاسکتا ہے ۔ بچوں کو عصری علوم کے ساتھ ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے فلسفے اور اسلامی تاریخ و قرآن وحدیث کی تعلیم سے بچوں کی کردار سازی بہتر انداز سے ہوسکتی ہے۔

علم روشنی ہے علم وہ دولت سے جس کو جتنا بھی خرچ کیا کم نہیں ہوتی۔ بلکہ مذید بڑھتی ہے۔ ان خیالات کااظہار حما د صافی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں یتیم ہونے والے بچوں کے تعلیمی ادارے امہ چلڈرن اکیڈمی میں طلباء سے خطاب اور امہ چلڈرن اکیڈمی کے چیرمین مولانا محمد ادریس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امہ چلڈرن اکیڈمی کے چیرمین مولانا محمد الیاس، کنٹر ی ڈائریکٹر صاحبزادہ عمران اور مولانا محمد الیاس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

لٹل سکالر حماد صافی نے کہا کہ امہ چلڈرن اکیڈمی عصری، جدید اور دینی علوم کا ایک بہترین اور مثالی ادارہ ہے جہاں پربچوں کو اسلامی علوم قرآن وحدیث سے بھی اگاہ کیا جاتا ہے۔ انھوں نے بچوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علم روشنی ہے اور علم کے بغیر جہالت کے اندھیروں کو نہیں مٹایا جاسکتا۔امہ چلڈرن اکیڈمی میں بچوں کو عصری علوم کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال قائداعظم کے فلسفے ا اسلامی تاریخ اور قران وحدیث کی تعلیم دینے سے بچوں کی بہتر نشونما کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی بھی بہتر ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بچوں کو کمپیوٹر سائنسی علوم سے اراستہ کرنا بھی خوش ائین ہے۔ حماد صافی نے کہا کہ امہ چلڈرن اکیڈمی میں بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ان کی صحت اور بہتر نشونما کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ،ارباب اختیاراور مخیر حضرات اس امہ چلڈرن اکیڈمی کا دورہ کریں تاکہ ان یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ انھوںنے اس بات پر زوردیا کہ کہ ایسے مزید ادارے بھی قائم کئے جائیں تاکہ علم کی روشنی کے ذریعے نہ صرف دہشتگردی بلکہ جہالت پر بھی قابو پایا جاسکے۔

اور ہمیں ایک بہتر، روشن مستقبل ملے۔ اس موقع پر امہ چلڈرن اکیڈمی کے چیرمین مولانا محمد ادریس نے حماد صافی کو ادارے کا عالمی خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر لٹل سکار حماد صافی نے ادارے کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں