مردان میں ریسکیو 1122کے چھ سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام

جمعرات 8 نومبر 2018 16:34

مردان میں ریسکیو 1122کے چھ سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) مردان میں ریسکیو 1122کے چھ سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائیریکٹر جنرل ریسکیو 1122خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریب کا مقصد ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جن لوگوں نے ریسکیو 1122کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو مردان کے ترجمان بلال جلال کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے کہا کہ آج ریسکیو 1122کو مردان میں جو اعلی مقام حاصل ہے اس سب میں ریسکیو اہلکاروں کی ایمانداری سے اپنا پیشہ سر انجام دینے کیساتھ ساتھ مرادن کی انتظامیہ اور صحافت سے وابستہ ان لوگوں کا حصہ بھی شامل ہے جن لوگوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور ریسکیو 1122کا پیغام عوام تک پہنچانے کیلئے ریسکیو 1122کے آگاہی مہم میں ہمارا ساتھ دیا۔

ترجمان بلال جلال کے مطابق ان چھ سالوں میں رسکیو 1122مرادن نے اب تک 96ہزار4سو (96400)حادثات میں اپنی خدمات دی ہیں جن میںمختلف امراض،گولی لگنے، سڑک کے حادثات ، بم دھماکے،عمارات گرنے ،پانی میں ڈوبنے، آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں