ضلعی حکومت کی تعاون سے تین روزہ مردان وینٹر فیسٹیول 20نومبر سے شروع ہوگا

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

مردان۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ضلعی حکومت کی تعاون سے تین روزہ مردان وینٹر فیسٹیول 20نومبر سے ملن شادی ہال سپورٹس کمپلیکس مردان میں شروع ہو گی،جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہے، فیسٹیول کے آرگنائزر کمیٹی کے اجمل شاہ یوسفزئی،عمران صفی،ظاہر اللہ اور علی یو سفزئی کے مطابق اس تین روزہ مردان وینٹر فیسٹیول میںحسن قرآت مقا بلے، بابوجی شو،انعام گھر،مشالونہ،میجک شو،ماڈلنگ شو،پلے لینڈ ،کارٹون کے علاوہ کلچرل فوڈ سٹالز،مہند ڈیزائن،فیشن جیولری،ہنڈی کرافٹس کے سٹال بھی لگائے جائینگے،انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول میں ملک بھر کے تمام شہروں سے تعلق رکھنے والے سٹال ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی ہے جو اپنی ثقافتی مصنوعات کی تشہیر کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ مردان کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی حکومت کی تعاون سے ایک منفرد قسم کاتین روزہ وینٹر فیسٹیول کا انعقاد ہو رہا ہے۔جس میں سٹال ہولڈرز ا پنی مصنوعاتی اشیاء ارزاں نرخوں پر فروخت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں