گورنمنٹ ہائی سکول خیرآباد میں عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمعرات 22 نومبر 2018 15:40

مردان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) گورنمنٹ ہائی سکول خیرآباد میں عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلباء نے نبی کریم -ؐکے سیرة طیبہ کے حوالے سے نعتیہ کلام اور تقاریر کیں۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت پرنسپل نثار محمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض طارق نسیم نے سنبھالے، طلباء کے علاوہ سکول کے اساتذہ مولانا انور نورانی، محمد اشفاق، محمد صدیق اور عبدالحلیم نے نبی کریم ؐ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی جس میں طلباء کو نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ کو اپنانے پر زور دیا گیا۔تقریب کے آخر میں سکول کے پرنسپل نثار محمد نے اساتذہ اور طلباء کو بہترین تقاریراورنعت خوانی پر انعامات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں