مردان ،ْ پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ،ْ غیر قانونی اسلحہ سمیت کئی مشتبہ افرادگرفتار

جمعرات 29 نومبر 2018 15:20

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) مردان میں تھانہ رستم پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ سمیت کئی مشتبہ افراد گرفتارکرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رستم مردان کی حدودمیں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 150گھروں کی تلاشی کے دوران 25 مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے دوکلاشنکوف،12رائفل،5 بندوق اور11پستول برآمدکرلئے۔اس حوالے سے ڈی پی او مردان نے بتایا کہ نیشنل ایکش پلان کے تحت ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی آئیگی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں