مردان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

بدھ 5 دسمبر 2018 12:59

مردان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) مردان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے ‘ ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر مردان اسد الله خان نے ضلع کونسل کی چار اور تحصیل کونسل کی دو نشستوں کے امیدواروں کو جبکہ ویلج کونسلوں کے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل کمشنر فواد خٹک نے ویلج کونسل شیرگڑھ کے جنرل کونسلز کی نشست کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں