مردان کے سرکاری سکول میں پی ٹی آئی کے نغمے پڑھنے کی تحقیقات انکوائری کمیٹی پیش کردی

محکمہ ایجوکیشن نے سکول ہیڈماسٹر کو جبری ریٹائر کر دیا،4اساتذہ کے دور دراز علاقوں میں تبادلے

بدھ 12 دسمبر 2018 16:25

مردان کے سرکاری سکول میں پی ٹی آئی کے نغمے پڑھنے کی تحقیقات انکوائری کمیٹی پیش کردی
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) مردان کے سرکاری سکول میں تحریک انصاف کا نغمہ پڑھنے کی تحقیقات کرنے والے کمیٹی نے انکوائری رپورٹپیش کر دی۔کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں محکمہ ایجوکیشن نے سکول ہیڈ ماسٹر کو جبری ریٹائر کر دیا اور 4اساتذہ کے دوردراز تبادلے بھی کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی اے ملک شوکت ایک سرکاری سکول کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھی تو وہاں پر سکول انتظامیہ کے جانب سے مقامی ایم پی اے کو خوش کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے نغمے بچوں سے پڑھوائے گئے جس کی خبر میڈیا پر آئی تو محکمہ ایجوکیشن نے واقعہ کا نوٹس لیا اور انکوائری کمیٹی تشکیل دی ۔

انکوائری کمیٹی نے اپنے رپورٹ محکمہ ایجوکیشن کو پیش کر دی جس میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ،کمیٹی انکوائری رپورٹ میں سارے واقعہ کا قصور وار ہیڈماسٹر کو ٹھہرایا ۔ محکمہ ایجوکیشن نے انکوائری کمیٹی کی سفارش پرعملدرآمد کرتے ہوئے سکول کے ہیڈماسٹر کو جبری ریٹائر کر دیا جبکہ 4مزید اساتذہ کے دور دراز علاقوں میں تبادلے کر دیئے۔۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں