مردان میں لیڈی ہیلتھ ورکرکا مظاہرہ

پیر 14 جنوری 2019 15:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) مردان میں لیڈی ہیلتھ ورکرنے پیر کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا‘ ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہیں پانچ ماہ سے بند ہیں‘ جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامناہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وہ چار سال سے مسلسل پولیو ورکرز کے طورپر کام کررہی ہیں تاہم ان کی ملازمتوں کو مستقل نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ان کی تنخواہیں نہ دی گئیں اور ان کی مستقلی کے حوالے سے اقدامات نہ لیے گئے تو وہ اگلی پولیو مہم میں حصہ نہیں لینگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں