عمران خان کے لیے سانپ کی کھال سے پشاوری چپل بنائی جائے گی

عمران خان کی پسندیدہ پشاوری چپل بنانے والے بابا نور اب سانپ کی کھال سے چپل بنائیں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 مارچ 2019 21:34

عمران خان کے لیے سانپ کی کھال سے پشاوری چپل بنائی جائے گی
مردان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2019ء) عمران خان کے لیے پشاوری چپل بنانے والے بابا نور نے کہا ہے کہ ان کے پاس سانپ کی کھال ہے جس سے اب وہ عمران خان کے لیے ان کی پسندیدہ پشاوری چپل بنائیں گے۔ بابا نور کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے کھلاڑی ہیں اور وہ ان سے بہت محبت کرتے ہیں انہوں عمران خان کے لیے ان کی پسندیدہ کئی پشاوری چپلیں بنائی ہیں اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سانپ کی کھال سے پشاوری چپل بنا کر عمران خان کو پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ بابا نور اس سے پہلے عمران خان کے لیے پشاوری چپلیں بناتے رہے ہیں، انکی بنائی ہوئی ہی ایک چپل کو سوشل میڈیا پر کپتان چپل کا نام دیا گیا تھا جو پھر ہر جگہ کپتان چپل کے نام سے مشہور ہو گئی اور عمران خان سے محبت کرنے والے بہت سے لوگوں نے یہ چپل بنوائی اور اب ہر بڑے برینڈ پر کپتان چپل بک رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ چپل ہاتھ سے بنائی جاتی ہے اور اصلی کھال سے بنی ہوتی ہے اب بابا نور عمران خان کے لیے سانپ کی کھال کی چپل بنا نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دنیا بھر میں مختلف جانوروں کی کھالوں سے جوتیاں اور بیگ بنائے جاتے ہیں لیکن سانپ اور مگرمچھ کی کھال سے بنے جوتے بہت زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔ ہرن، سانپ، مگر مچھ، ریچھ اور دیگر بہت سے جانوروں کی کھال سے جوتے اور بیگ بنا کر دنیا بھر میں بہت مہنگے داموں بیچے جاتے ہیں۔ اب عمران خان کے چاہنے والے بابا نور اپنے پسندیدہ وزیر اعظم کے لیے سانپ کی کھال سے وہی چپل بنا کر لے جارہے ہیں جو اکثر عمران خان پہنے ہوئے ہوتے ہیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں