مردان میں رات بھر فیس بک پر لڑکیوں سے باتیں کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

خاتون کے رپورٹ درج کروانے پر شوہر گرفتار، فیس بک ضرور استعمال کرتا ہوں لیکن غیر لڑکی سے کبھی بات نہیں کی۔ شوہر کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اپریل 2019 16:31

مردان میں رات بھر فیس بک پر لڑکیوں سے باتیں کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا
مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2019ء) مردان میں رات بھر فیس بک پر لڑکیوں سے باتیں کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔بیوی نے تھانے سے رجوع کر لیا۔بیوی نے شوہر پر فیس بک کے زیادہ استعال کی وجہ سے مقدمی درج کروا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی ٹیکنالوجی بھی وبال جان بن گئی۔مردان میں بیوی کو شوہر کے رات بھر فیس بک استعمال کرنے پر اعتراض تھا۔

خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔خاتون نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ میرا شوہر رات بھر فیس بک پر غیر لڑکیوں سے باتیں کرتا رہتا ہے جس وجہ سے ہم دونوں کے درمیان جھگڑے ہوتے ہیں۔خاتون کی درخواست کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا۔تاہم خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ فیس ضرور استعمال کرتا ہے لیکن کسی لڑکی سے بات نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال اکاثر میاں بیوی کے مابین جھگڑے کا سبب بن جاتا ہے۔ بھارت میں واٹس ایپ اور فیس بک کے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے شوہر نےبیوی کو قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے علاقے گروگرام میں 35 سالہ ہاروم نامی شخص کو بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ہاروم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کی بیوی واٹس ایپ اور فیس بک پر لوگوں سے بات کرنے میں کئی گھنٹے گزار دیتی تھی۔

ہاروم کا کہنا تھا کہ اس کی لکشمی سے2006 میں شادی ہوئی تھی۔شادی کے کچھ سال بہت اچھے گزرے پھر اس نے اپنی بیوی کو سمارٹ فون لے کر دیا۔لیکن میری بیوی نے موبائل کا استعمال بڑھا دیا۔ہاروم نامی شخص کا کہنا ہے کہ لکشمی موبائل کو زیادہ وقت دینے کی وجہ سے مجھے، بچوں اور میرے والدین کو وقت نہیں دے پاتی تھی۔جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی لکشمی کو قتل کر دیا۔واضح رہے ایک دن میں 2 گھنٹے سے زائد فیس بک،ٹوئٹراورانسٹاگرام پروقت صرف کرنا دماغی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے اوراس سے حافظہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں