مردان،ابو ظہبی سے آنے والے نوجوان کوآبائی گھر واپس جاتے ہوئے لوٹ لیا گیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:00

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ابو ظہبی سے آنے والے نوجوان کوآبائی گھر دیر واپس جاتے ہوئے مردان میں لوٹ لیا گیا۔سواریوں کے روپ میں فلائنگ کوچ میں بیٹھے ڈکیتوں نے تشدد کے بعد لوٹ لیا، لاکھوں روپے کی ملکی ،غیر ملکی کرنسی اور بیرون ملک سے لائے جانے والے اشیاء کو ڈاکووں نے لوٹ کرگھنے اراضیات میں پھینک دیااورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متاثرہ شخص نے مقدمہ درج کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ابوظہبی سے ایک نوجوان ثمین اللہ ولد جلندر خان عمر29سال ابوظہبی سے وطن واپس آرہے تھے اور اسلام آباد ائیر پورٹ سے ایک گاڑی میں صبح پانچ بجے مردان پہنچے۔ جہاں انہوں نے نیو اڈہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ہوٹل میں چائے نوش کی اور ایک فلائنگ کوچ میں مردان سے دیر کیلئے روانہ ہوئے لیکن گاڑی میں بیٹھے ڈرائیور سمیت پانچ نامعلوم ملزمان ڈاکو نکلے ۔

(جاری ہے)

اور ڈپٹی کلے کے قریب پہنچنے پر انہیں زد وکوب کیااور ان کے گلے میں اپنے چادر سے پھندا بناکر پھانسی کی کوشش کی ۔ثمین اللهسے بغلی جیب میں پڑی رقم 1100 درہم،1500 پاکستانی روپے ،موبائیل فون اور بیگ و بکسوں میں دوبئی سے لانے والی دیگر قیمتی بیرونی اشیاء لوٹ لی اور انہیں اراضیات میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ مدعی ثمین اللہ کو جب ہوش آیا تو انہوں نے مقامی چوکی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ڈرائیور سمیت پانچ ملزمان ایک سرخ کلر کی فلائنگ کوچ میں مالاکنڈ کی جانب فرار ہوگئے۔ جس کے ڈھگی پر گاڑی نمبرپشاورE- 7982 لکھا ہوا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں