مردان پولیس انٹی کارلفٹنگ سیل کا سرقہ شدہ گاڑیوں کے حوالے سے خصوصی مہم جاری، 81 گاڑیاں برآمد

بدھ 15 مئی 2019 17:05

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) مردان پولیس انٹی کارلفٹنگ سیل کا سرقہ شدہ گاڑیوں کے حوالے سے خصوصی مہم جاری، 81 گاڑیاں برآمد۔تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کے انٹی کارلفٹنگ سیل نے گزشتہ 3،4 مہینوں میں جدید ٹیکنالوجی وہیکل ویریفیکیشن سسٹم کے ذریعے چوری شدہ گاڑیوں کے حوالے سے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مردان کے مختلف تھانوں کے حدود میں ملک بھر کے مختلف اضلاع سے سرقہ شدہ 81گاڑیاں برآمد کئے، برآمد شدہ گاڑیوں کیمتعلق پنجاب، سندھ اور ملک کے مختلف اضلاع کے تھانوں میں چوری کی ایف آئی آر درج ہیں، جن میں کراچی، رحیم یار خان، لاہور، سرگودھا، جہلم، اسلام آباد اور راولپنڈی وغیرہ شامل ہیں۔

ان میں 29 گاڑیوں کو عدالت کے ذریعے مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہیں، جبکہ 52 گاڑیوں کو بھی جلد از جلد قانونی کاروائی کے بعد مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان نے سرقہ شدہ گاڑیوں کو برآمد کرنے پر پولیس ٹیم میں انعامات تقسیم کئے اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ جرائم کی روک تھام امن امان کی بحالی کو جدید ٹیکنالوجی VVS سے استفادہ کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑیوں کا ریکارڈ تمام پولیس سٹیشنوں،پولیس پوسٹوں اور سنیپ چیکنگ پوائنٹس۔

ریجنل پولیس آفیسر نے واضح کیا کہ کسی کو بھی نقص امن کی اجازت ہر گزنہیں دی جائیگی،انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی،کراچی اور دیگر علاقوں کے تھانوں میں ان گاڑیوں کی چوری ہونے کی ایف آئی آرز درج کروادی گئی تھیں، انہوں نے کہاکہ چوری شدہ گاڑیاں ممکنہ طور پر جرائم میں استعمال کی جاسکتی ہیں اس لئے اس کے خلاف ہماری مہم جاری رہے گی۔ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ریجنل اکاونٹنٹ پیر شمشیر خان بھی موجود تھے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں