ج* اپنے ثقافت کو زندہ رکھنا بہادر قوم کی علامت ہے ، امجد حسین یوسفزئی

9 مخہ کھیل تاریخی ، ثقافتی اور قدیمی کھیل ہے اسکو ہر حال میں زندہ رکھنا پختون اور خاص کر یوسفزئی قبیلے کے فرائض میں شامل ہیں،صدرمردان۔ صوبائی مخہ آرگنائزیشن

بدھ 15 مئی 2019 21:00

iپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) مردان۔ صوبائی مخہ آرگنائزیشن کے صدر امجد حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپنے ثقافت کو زندہ رکھنا بہادر قوم کی علامت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شموزئی کلے کاٹلنگ میں ضلعی سپر سکس مخہ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ تقریب میں سینئر نائب صدر گل بالی شاہ ، لیاقت خان، اجمل خان ، ایاز خان ، ارشد علی ، بہر زمان اور لاچی زمان اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں ضلع مردان کے 16ٹیموں نے حصہ لیا ، جن میں شموزئی ، بابوزئی ، بدر بانڈہ اور میاں خان اور سنگائو کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ یہ میچز رات 10بجے شروع ہوتے ہیں جو کہ نماز تراویح کے بعد اسے دیکھنے کے لئے عوام کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہیں ، صوبائی صدر امجد حسین یوسفزئی نے کہا کہ مخہ کھیل تاریخی ، ثقافتی اور قدیمی کھیل ہے اسکو ہر حال میں زندہ رکھنا پختون اور خاص کر یوسفزئی قبیلے کے فرائض میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پچھلے صوبائی یوسفزئی امن مخہ ٹورنامنٹ میں کامیابی پر تمام کھلاڑیوں کا دل سے شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے موجود ہ ضلعی سپر سکس مخہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی ، ایاز خان، گل حسین ، شاہ وزیر ، بخت جمیل ، امیر داد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم نے اپنی ثقافت اور زبان چھوڑی ہے وہ کھبی بھی کامیاب نہیں ہوا ہے ، وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہے جو اپنی ثقافت اور روایات کو زندہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ مکمل مالی تعاون اور فائنل میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کھلاڑیوں کے لئے ٹرافیاں دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں