ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق ،30 ملبے تلے دب گئے

ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈگر میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی، دبے افراد کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 22 فروری 2020 14:53

ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق ،30 ملبے تلے دب گئے
مردان (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020ء ) بامپوخہ میں ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6افراد جاں بحق ،30 افراد ملبے تلے پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق بامپوخہ میں ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ جہاں لینڈ سلائیڈنگ سے 30 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈگر میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جبکہ ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرناک سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کی ہدایت  کی تھی ، انہوں نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں شدید برفباری سے اموات ہوئیں اورلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لیکر آئیں۔ میں نے آزاد جموں کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی، فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات  جاری کی تھیں۔ واضح رہے  آزاد  کشمیر کے  ضلع  نیلم میں  حالیہ  برف  باری ،  گلیشئرز  اور  برفانی تودوں کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی، درجنوں مکانات برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،  علاقے  میں  شدید  برفباری  اور  دشوار  گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، نیلم ویلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں