مردان: خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا

تین بیٹیوں اور دو بیٹوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر گزار ہوں ۔ والد ناصر خان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 22 فروری 2020 16:24

مردان: خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا
مردان (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020ء ) شادی اور پھر اولاد کی پیدائش کا دن تمام والدین کے لیے یاد گار ہوتا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ کسی کو ایک ساتھ جڑواں بچے اور بچیاں عطا فرمائے تو اہل خانہ کی خوشی مزید بڑھ جاتی ہے۔ایسا ہی واقعہ مردان میں پیش آیا جہاں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے سی ایم ایچ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ، پیدا ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں جبکہ دو لڑکے شامل ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے بچوں کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام بچے صحت یاب ہیں۔ بچوں کے والد ناصر خان نے کہا کہ بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ناصر خان کے گھر پہلے بھی جوڑا بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کی پیدائش کے بعد اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خاندان کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کرکے مبارکباد پیش کرتے رہے۔

یاد رہے اس سے قبل سرگودھا میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش کا یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔جہاں سرگودھا کے ایک نجی ہسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہ جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل تھے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے۔ اس سےقبل گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ۔بیس سالہ شاتاب بی بی کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دولڑکے جبکہ ایک لڑکی شامل ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور اس کے تینوں بچے خیریت سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں