وزیراعلیٰ کی پولیس سلامی لینے سے معذرت،اصل سلامی کے حقدارڈاکٹرزاورطبی عملہ ہیں،محمودخان

بدھ 8 اپریل 2020 01:48

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کے روز عبدالولی خان یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ مرکز کے دورے کے موقع پر پولیس کے دستے سے سلامی لینے سے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ سلامی کے حقدار فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز ، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ ہیں لہٰذاسلامی انہیں پیش کی جائیں جس پر پولیس کے دستے نے موقع پر موجود طبی عملے کے ٹیم کو سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ طبی عملہ ان مشکل حالات میں جس طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس پر ہم سب بجا طور پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور میں ان کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے حوصلے اور جذبے کو دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہم اس مشکل صورتحال سے بہت جلد نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں