رستم میںریلیف ٹائیگر فورس کی تقریب حلف برداری

جمعرات 21 مئی 2020 17:05

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) وزیر اعظم ریلیف ٹائیگر فورس کی تقریب حلف برداری اور کارڈذ کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب ،تحصیل رستم میںمنعقد ہوئی ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم ریلیف ٹائیگر فورس نے باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔تقریب میں ڈی ایس پی پولیس، ٹی ایم او، پرنسپل جی ایچ ایس، تحصیل کمیٹی ممبران برائے ریلیف ٹائیگر فورس سمیت انتظامیہ کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

ممبر صوبائی اسمبلی و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم نے ریلیف ٹائیگر فورس میں کارڈز بھی تقسیم۔ اس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس آج سے اپنا کام کرنا شروع کرے جبکہ کے رضاکارانتظامیہ کی زیرنگرانی 24گھنٹے لاک ڈان اور کورونا سے متاثرہ افراد کی خدمت میں مصروف رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رضاکار کورونا لاک ڈان سے بے روزگار مزدوروں اور مستحق افراد کی نشاندہی اور بعد میں متعلقہ علاقوں میں امدادی راشن اور ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار سیاست سے بالاتر ہوکر متاثرہ عوام کی خدمت کریں گے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم نے منتخب پرائم منسٹر ٹائیگر فورس کو جاری کردہ ہدایات کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی جبکہ انکو رضاکارانہ طور پر عوام، ہسپتالوں، بنکوں، بازاروں و دیگر جگہوں پر امدادری کاروائیوں میں حصہ لینے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں