معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائیگا ،اسد قیصر

مساوی تعلیم سے طلباء اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوسکیں گے، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،طلباء محنت سے ملک کے وزیر اعظم اور ڈاکٹر قدیر خان بن سکتے ہیں، ملک میں مدرسوں کا اہم کردار ہے، آئندہ سال سے یکساں تعلیمی نصاب رائج کیا جا ئے گا، سمارٹ لاک ڈاؤن میں پر تنقید کی گئی، آج پوری دنیا ہ پالیسی کو سراہ رہی ھے، عید پر شہری احتیاط کریں ، سپیکر قومی اسمبلی کا طلباء سے خطاب

منگل 28 جولائی 2020 23:40

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائیگا ،مساوی تعلیم سے طلباء اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوسکیں گے، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،طلباء محنت سے ملک کے وزیر اعظم اور ڈاکٹر قدیر خان بن سکتے ہیں، ملک میں مدرسوں کا اہم کردار ہے، آئندہ سال سے یکساں تعلیمی نصاب رائج کیا جا ئے گا، سمارٹ لاک ڈاؤن میں پر تنقید کی گئی، آج پوری دنیا ہ پالیسی کو سراہ رہی ھے، عید پر شہری احتیاط کریں ۔

منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی نے مردان میں تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلباء ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں،طلباء محنت کو اپنا شعار بنائیں، ہمارے پیغمبر نے علم حاصل کرنے کو فرض قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،مسلمانوں نے تلوار کی وجہ نہیں بلکہ علم کی وجہ ترقی کی، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ مساوی تعلیم سے طلباء اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوسکیں گے، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوںنے کہاکہ طلباء اللہ پر ایمان اور محنت پر یقین رکھیں، انسان جو سوچ سکتا ہے وہ ممکن ہو سکتا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ محنت کر کے آپ بڑے آدمی بن سکتے ہیں،بڑے عہدے اس لیے ملتے ہیں کہ آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں۔ انہو ںنے کہاکہ خدمت کرنے والے کو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے، بڑے عہدے سے کام لینا اصل مقصد ہونا چاہیے۔

اسد قیصر نے کہاکہ محنت سے آپ بھی ملک کے وزیر اعظم اور قدیر خان بن سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ملکرملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، ملک میں اب اچھا وقت آنے والا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک ہر چیز سے مالا مال ہے، کورونا کی وجہ سے چیلنجز آئے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن میں پر تنقید کی گئی، آج پوری دنیا ہ پالیسی کو سراہ رہی ھے۔

انہوںنے کہاکہ کورونا کی وجہ سے چین اور انڈیا میں تباہی ہوئی، اللہ کا شکر ہے کل پنجاب میں کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی، عید پر شہری احتیاط کریں۔ انہونے کہاکہ آئندہ سال سے یکساں تعلیمی نصاب رائج کیا جا ئے گا، ملک میں مدرسوں کا اہم کردار ہے، طلباء خوش فہمی اور غلط فہمی کا شکار نہ ھو، مدارس کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ مدارس میں بھی متفقہ اصلاحات نافذ کریں گے،مدارس کو مین سٹریم میں لائیں گے ، طلباء کی ترقی ان کے دین میں ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں