آئندہ سال سے یکساںنظام تعلیم رائج کیاجائیگا،سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر

منگل 28 جولائی 2020 23:05

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ آئندہ سال سے یکساںنظام تعلیم رائج کیاجائیگا،موجودہ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کوختم کی جائے،مساوی تعلیم سے ہی طلباء اعلیٰ عہدوںپرفائزہوکرنہ صرف ملک وقوم کی خدمت کرسکیں گے بلکہ ملک کانام بھی روشن کرسکیںگے۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوںنے علم کی روشنی سے منورہوکرترقی کے منازل طے کئے ہیں،کوئی معاشرہ بھی تعلیم کے بغیرترقی نہیںکرسکتا،طلبہ وطن عزیزکے روشن مستقبل کے معمارہیں ،محنت کواپنا شعاربنائیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے مردان بورڈمیںپوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ وطن عزیزکامستقبل روشن ہے،ترقی اورکامیابی ہمارامقدرہے انشاء اللہ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ طلباء وطالبات اللہ تعالیٰ اورمحنت پریقین رکھیں،ملک کی ترقی ان معماروںکی محنت،لگن،ایمانداری اوراتحادسے ہی ممکن ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں مدارس کابھی کلیدی کرداررہاہے تاہم مدارس میںبھی متفقہ اصلاحات نافذ کریںگے،ملک میںمدارس کی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کوروناوباء کے باعث کئی چیلنجزکاسامنارہامگرعمران خان کی سیاسی بصیرت کی بدولت نہ ان چیلنجزکامقابلہ کیاگیابلکہ سمارٹ لاک ڈائون کی آج دنیامتعارف ہیں۔انہوںنے عیدالضحیٰ کے موقع پربھی شہریوںسے حفاظتی تدابیرکا پرزوراپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس وباء کے خاتمے میںعوام الناس کاتعاون ناگزیرہے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں