ڈپٹی کمشنر بنوںکی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر دفتر میں میٹنگ

پیر 3 اگست 2020 22:35

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) صفائی کی صورتِ حال اور گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوںکی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر دفتر میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں متعلقہ افسرا ن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بنوں سٹی و ملحقہ علاقوں میں قربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے ڈبلیو ایس ایس سی اور تمام ٹی ایم ایز کی کارکردگی کو سراہا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بنوں نے میٹنگ کے شرکاء سے کہا کہ ضلع بنوں کے شہری و دیہی علاقوں میں خوبصورت سرسبز پودے لگائنگے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بنوں نے ڈبلیو ایس ایس سی، تمام ٹی ایم ایز اور فارسٹ آفیسر کو مختلف ٹاسک دئیے جبکہ عید الاضحی کے دنوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا گیا مختلف تھانہ جات کے حدود میں پولیس نے گرفتاری عمل میں لائی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں