مردان میںسڑک کے کناروں پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیاگیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:40

مردان۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم گل بانو نے مین مردان نوشہرہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف و ٹریفک پولیس کے ہمراہ عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سڑک کے کناروں پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کرنے والے میں سے 16 افراد کو گرفتار کر لیا اور سرکاری اراضی پر تجاوزات سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے پار ہوتی میں نانبائی کی دوکانوں کا معائنہ صفائی ستھرائی اور روٹی کی وزن چیک کیے جبکہ روٹی کی کم وزن پر کئی نانبائیوں کو گرفتار کرکے حوالہ پولیس تھانہ پار ہوتی کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی انیلہ فہیم نے بی ایچ او جلالہ میں بچوں کوقطرے پلاکر پانچ روزہ انسدادِپولیومہم کاافتتاح کردیا۔ 21 سے 25 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے تمام والدین سے گزارش کی کہ اپنے 05 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور منفی پراپپگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بچوں کی صحت اورروشن مستقبل کے لیے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔مہم کی کامیابی کیلئے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں