ہمارے سیاسی بزرگوں، بیٹوں یا بیوی کو گرفتار کرنےوالوں کو نہیں چھوڑوں گا

پیپلزہارٹی اب شرافت کی سیاست نہیں کرے گی، جلد پیپلزپارٹی کی حکومت آرہی ہے، تم ہمارے بزرگ یا بیٹے کو گرفتار کرو گے تو میں بھی تمہارے بزرگ اور بیٹے کو گرفتار کروں گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی دھمکی

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ جون 20:13

ہمارے سیاسی بزرگوں، بیٹوں یا بیوی کو گرفتار کرنےوالوں کو نہیں چھوڑوں ..
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے سیاستدان کے بزرگوں، بیٹوں یا بیوی کو گرفتار کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، پیپلزہارٹی اب شرافت کی سیاست نہیں کرے گی، جلد پیپلزپارٹی کی حکومت آرہی ہے، تم ہمارے بزرگ یا بیٹے کو گرفتار کروگے تو میں بھی تمہارے بزرگ اور بیٹے کو گرفتار کروں گا۔

انہوں نے مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک وقوم کو خدمت کی ہے، ضیاء الحق سے لے کر آمر مشرف کیخلاف جدوجہد کی، پھر خیبرپختونخواہ کو وسائل اور شناخت دی، ہم بزرگوں کے تجربے کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، نوجوان آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے، عوام کا معاشی قتل ہوا ہے، مہنگائی اس وقت تاریخی سطح پر ہے، ہماری مہنگائی کی شرح افغانستان ، بنگلا دیش، اور بھارت سے بھی زیادہ ہے، عمران خان کی سلیکٹڈ سرکار میں تاریخی بے روزگاری ہے، غربت بھی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، عمران خان اور وزیر اتنے شرمندہ ہیں کہ بے روزگاری، اور غربت کے اعدادوشمار کو دستاویز سے غائب کردیا ہے، وہ ان اعداد کو عوام سے چھپانا چاہتے ہیں، غربت میں سب سے زیادہ اضافہ خیبرپختونخواہ میں ہوا۔

(جاری ہے)

ہمیں معلوم ہے ہر گاؤں میں جو لوگ پہلے خوشحال تھے وہ عمران خان کی حکومت کے بعد بے روزگار ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تنخواہوں میں 120 اضافہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ہوا، سرحد پر کھڑے ہمارے سپاہیوں کی تنخواہوں میں 170فیصد اضافہ ہوا ، یہ نالائق حکومت کہ ہم نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں کم ازکم تنخواہ 25 ہزارروپے کررہے ہیں، ہمارا وفاق اور باقی صوبوں کو چیلنج ہے، آپ بھی تنخواہوں اور پنشن میں اتنا ہی اضافہ کریں۔ اگر بجٹ کو منظور کروانا چاہتے ہو تو تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیرکے الیکشن میں دھاندلی کرنے کیلئے حکومت نے کام شروع کردیا ہے۔

ہم دھاندلی کرنے والوں کو بھگائیں گے۔ آج خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ جس نے ابھی تعلیم مکمل کی ہے، جس نے کسی مچھر کو نہیں چھیڑا، اس کو گرفتار کرلیا ہے،لیکن اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ جو سمجھتے ہیں کسی سیاستدان کے بیٹے یا بیوی کو گرفتار کرکے وہ اپنا راج قائم کررہے ہیں، میں ان کو چھوڑوں گا نہیں، تم میرے کارکنوں کے بیٹوں کو گرفتارکرو گے تو ہم تمہارے بیٹوں کو گرفتار کروں گا،آپ میرے بزرگوں کو گرفتار کرو گے تو میں بھی آپ کے بزرگوں کو گرفتارکروں گا۔ ایسا نہیں ہوگا کہ پیپلزپارٹی شریف سیاست کرتی رہے۔ بہت کم وقت ہے انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ملک بھر میں جگہ جگہ حکومت آرہی ہے۔

مردان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments