زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،اللہ ایمان والوں کے خوف دور کردیتا ہے

ہم امریکیوں کے نوکر اور غلام نہیں ہیں،میری عمر سے جو بھی کم ہے وہ نوجوان ہے، 70سال سے کم عمر افراد نوجوان ہیں، نوجوانوں نے خاص طور پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کرنی ہے، عمران خان کا مردان جلسے سے خطاب

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 مئی 2022 20:32

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،اللہ ایمان والوں کے خوف دور کردیتا ہے
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2022ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،اللہ ایمان والوں کے خوف دور کردیتا ہے، ہم امریکیوں کے نوکر اور غلام نہیں ہیں،میری عمر سے جو بھی کم ہے وہ نوجوان ہے، 70سال سے کم عمر افراد  نوجوان ہیں، نوجوانوں نے خاص طور پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کرنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مردان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، مردان کے لوگو،میرایہاں آنے کا مقصد کہ آپ سب کو تیار کررہاہوں کہ جب کال دوں گا تو آپ نے میرے ساتھ اسلام آباد آنا ہے،میں آپ کو اسلام آباد سیاست کیلئے نہیں انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں، پاکستان کو حقیقی آزادی کی جدوجہد کیلئے آپ کے پاس آیا ہوں، نوجوان کون ہیں جو میری عمر سے کم عمر کا ہے، یعنی جو 70سال سے کم عمر کا ہے وہ نوجوان ہے،میں بچوں کو بھی دعوت دینے آیا ہوں، جس طرح تحریک پاکستان میں خواتین بچے سب شامل تھے۔

(جاری ہے)

لندن میں بیٹھا مفرور ڈاکو بھی سن لے، تم نے اس ملک کے فیصلے نہیں کرنے ، قوم فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کی قیادت کون کرے گا، یہ پاکستان پر فیصلہ کن وقت ہے، امریکا کے غلام اور ڈاکوؤں کا ٹولہ تھری اسٹوجز ، شریف، زرداری بڑی بیماری، اور ڈیزل ہے، ڈیزل نے آتے ہی سب سے زیادہ پیسے والی وزارت پکڑ لی ہے، این ایچ اے سڑکیں بنانے میں سب سے زیادہ کمیشن ہوتی ہے، مردان کے لوگوں سن لیں سب کو یہاں کھڑے ہوکر پیغام دے دیا ہے، اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو جو سمند ر اسلام آباد آرہا ہے یہ سب کو بہا کر لے جائے گا، پورا پاکستان تیار ہے، ملک کی توہین کی گئی، قوم کو ذلیل کیا گیا، امریکا میں ایک چھوٹا سا سرکاری نوکر ڈونلڈ لو ہمارے سفیر کو کہتا ہے کہ اگر عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سے نہ ہٹایا گیا تو امریکا ، اگر بوٹ پالش چیری بلاسم کو وزیراعظم بنا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا،ہم ان کے نوکر یا غلام نہیں ہیں، شہبازشریف ، آصف زرداری جس کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں، نواز شریف جس سے بڑا بزدل کوئی نہیں دیکھا ہر وقت دم دبا کر باہر بھاگ جاتا ہے، ڈیزل غلام ہے، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والے کو مولانا نہیں کہہ سکتا، میں دینی مولانا کی بڑی عزت کرتا ہوں۔

وہ امریکا سے کہتا مجھے بھی موقع دیں میں بھی خدمت کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ سازش کا علم ہوا توشوکت ترین کو ان کے پاس بھیجا جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں،ان کو بتایا اگرسازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی،لیکن افسوس کہ سازش روکنے والوں نے کچھ نہیں کیا، ایک ایک سازشی میر جعفر کی شکل میرے دل پر نقش ہے، چیف جسٹس صاحب! صدر مملکت کے خط پر کمیشن بنائیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں