ق*مردان کے علاقے کاٹلنگ میں پولیس ٹیم پر حملہ،ایک اہلکار شہید،وزیراعلیٰ کی مذمت

منگل 12 جولائی 2022 16:55

Cمردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2022ء) مردان کے علاقے کاٹلنگ میں پولیس ٹیم پر حملہ ہواہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے حملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے حملے کی مذمت کی،جبکہ واقعہ میں زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے۔

پولیس اہلکاروں پر حملہ امن و امان خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیراعلٰی نے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ مردان کے امن پر وار کرنے کی کوشش کی گئی اور پولیس ٹیم پر حملہ کیاگیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا،وزیرا علی خیبر پختونخوا نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی،وزیراعلی نے اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں