تاجر برادری ، پولیس اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، ڈی پی او سجاد خان

ہفتہ 3 نومبر 2018 14:17

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کے زیر صدارت مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے ساتھ تعارفی اجلاس ہوا جس میں مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے صدور اور ممبران نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،صدورکے علاوہ تمام ممبران نے اپنے تجاویز اور مسائل سے ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کیا اور مردان پولیس کی جانب سے موثر سکیورٹی انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔

اس موقع پرضلعی پولیس سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری ، پولیس اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی آپ کے تحفظ اور معاشرے میں قیام امن کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں