سدھوم چلڈرن اکیڈمی رستم میں تقسیم انعامات اور یوم والدین کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد

پیر 3 دسمبر 2018 14:25

رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) سدھوم چلڈرن اکیڈمی رستم میں تقسیم انعامات اور یوم والدین کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سکول کے بچوں نے اردو انگلش میں تقاریر، نظم اور ٹیبلو کے دوران اپنی پر بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، اس دوران سدھوم چلڈرین اکیڈمی اینڈ سائنس کالج رستم کے پرنسپل حیدر علی ، پری پرائمری سیکشن کے انچارج مبارک علی نے اپنے خطاب کے دوران والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا ساتھ دیکر روزانہ یا ہفتہ وار بنیاد پر رابطہ کریں ہماری کوشش ہے کہ پرائیویٹ ٹیوشن کا کلچر ختم ہوجائے اس لئے سکول ہی میں بچوں کو معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کیلئے اساتذہ کا ایک بہترین ٹیم کا سلیکشن کیا ہے جو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اس دوران پلے گروپ، پریپ اور نرسری کلاسز میں پوزیشن ہولدرز طلباء و طالبات کو انعامات بھی دیئے گئے جس پر والدین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا بعد ازاں تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں