پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل کٹہ خٹ کی تنظیم مکمل ہوئی ، رشید خان صدر جبکہ افسر خان جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 3 دسمبر 2018 14:25

رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل کٹہ خٹ کی تنظیم مکمل ہوئی ، رشید خان صدر جبکہ افسر خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یونین کونسل کٹہ خٹ کا ایک ہنگامی اجلاس حجرہ حاجی اسد خان دوبئی اڈہ میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کونسلر وقار خان ، ناظم ویلج کونسل کوتر پان رشید خان، نائب ناظم ویلج کونسل کٹہ خٹ راشد خان کے علاوہ دیگر سابقہ عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر یونین کونسل کٹہ خٹ کیلئے تنظیم نو کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر رشید خان ، سینئر نائب صدر خانی گل، نائب صدر غفران گل، جنرل سیکرٹری افسر خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عسکر خان، جائنٹ سیکرٹری اسلام گل، فنانس سیکرٹری فخرعالم خان، انفارمیشن سیکرٹری یوسف خان منتخب کئے گئے ، کابینہ ماہانہ اجلاس طلب کرکے سابقہ ماہ کی کارگزاری اور آئندہ ماہ کیلئے لائحہ عمل طے کریگی، ہر اجلاس میں ماہانہ فنڈز بھی فنانس سیکرٹری کے پاس جمع کیا جائے گا تا کہ تنظیمی اُمور کو چلانے میں مالی مشکلات کا سامنا نہ ہوں ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں