مردان، سکول وین اورکار کے مابین تصادم‘ 32 بجے زخمی،2 کی حالت نازک

پیر 20 مئی 2019 13:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) مردان کے پوش علاقہ شیخ ملتون سیکٹر جے میں نجی سکول پک اپ اور موٹر کار کے درمیان ٹریفک حادثے میں 32 بچے زخمی ہوگئے جن میں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثہ سکول وین اور موٹرکار کے درمیان اس وقت آیا جب بچے پک اپ وین میں حسب معمول سکول لے جارہے تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے تیز رفتار موٹر کار آکر ٹکرا گئی۔سکول پک اپ وین میں 32 بچے سوار تھے جن کو چوٹیں آئی ہیں جبکہ زخمی بچوں میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد قریبی مردان میڈیکل کمپلکس ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں