مردان ‘پولیس کاکریک ڈائون‘قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم گرفتار

منگل 20 اگست 2019 12:07

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ، 20 دن قبل رستم میں نوجوان کو بیہمانہ قتل کرنے والا مجرم گرفتار ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوسجاد خان کے جاری کردہ خصوصی احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ رستم مدثر خان ہمراہ ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں رستم پولیس کو مطلوب مجرم عامر ولد عبداللہ شاہ سکنہ چارگلی کو گرفتار کرکے پابندسلاسل کیا عامر نے گزشتہ ماہ 18 سالہ نوجوان دوست طارق شاہ کو قتل کرکے امزرے کندہ رستم میں پھینک دی تھی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی آمین سید ولد محمد ساکن چارگلی کی تلاش ابھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں