مردان پولیس کا کومبنگ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

منگل 25 فروری 2020 13:27

مردان پولیس کا کومبنگ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) مردان پولیس نے تھانہ گڑھی کپورہ کی حدود میں کومبنگ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افرادکو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان کی قیادت میں آپریشن ٹیم نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ گڑھی کپورہ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران8مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا، دوران آپریشن 1شاٹ گن،1بندوق،3عدد پستول اور مختلف ساخت کی125عدد کارتوس برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، آپریشن کے دوران20 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں