مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 2 منشیات فروش سمگلر گرفتار، منشیات برآمد

منگل 25 فروری 2020 13:27

مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 2 منشیات فروش سمگلر گرفتار، منشیات برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاون کے دوران2 منشیات فروش سمگلرزکوگرفتارکر کے آئس اور چرس برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجادخان کے احکامات کے پیش نظر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ شیخ ملتون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات سمگلرز کو دھرلیا۔گرفتارمنشیات سمگلرز میں ضیا الحق ولد عمر حیل سکنہ افغانستان حال پتنگ چوک پشاوراورجمشید ولد سردار سکنہ ڈاگئی موسم کورونہ شامل ہیں,جنکے قبضے سے مجموعی طور پر 403 گرام آئس 2870 گرام چرس اورایک بوتل شراب برآمد ہوئی ، ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں