مردان پولیس کی جرائم کے خلاف کاروائی‘ 23 قمارباز گرفتار‘ داؤ پر لگی رقم برآمد

پیر 21 ستمبر 2020 13:49

مردان پولیس کی  جرائم کے خلاف کاروائی‘ 23 قمارباز گرفتار‘ داؤ پر لگی رقم برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) مردان پولیس کا سماجی و معاشرتی جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں،تھانہ ہوتی مردان پولیس کا قمار بازی کے محفلوں پر چھاپہ، 23قمار باز گرفتار، دا ؤپر لگائی گئی رقم اور آلات قمار بازی برآمد‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے جاری کردہ احکامات پرسٹی سرکل ڈی ایس پی انعام جان خان کی نگرانی اور ایس ایچ او عاشق حسین کی قیادت میں تھانہ ہوتی پولیس نے دو مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران تھانہ ہوتی کی حدود پیرانو ڈاگہ میں قمار بازی کے محفلوں پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے موقع پر موجود23قمار باز جن میں تاج محمد، زبیر، زاہد علی، مسلم خان، اقبال، محمد آیاز، عابد علی، ظاہر شاہ، فرح زمان، امان اللہ، ہارون الرشید،ابرار، اسفندیار، کمال، فضل امین، آیاز، میر زادہ، رشید، محمد آصف، فضل ربی، شیراز، عالمگیر اور وقاص شامل ہیں کو گرفتار کر کے دا پر لگائی گئی 73ہزار روپے، موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد ہوکر گرفتار ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں