ڈی سی مردان کاسروس ڈیلوری سنٹرتخت بھائی کادورہ

جمعہ 20 نومبر 2020 12:19

ڈی سی مردان کاسروس ڈیلوری سنٹرتخت بھائی کادورہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمدعابدخان وزیرنے سروس ڈیلوری سنٹر تخت بھائی کا دورہ کیا۔انہوں نے سروس ڈیلوری سنٹر میں مختلف کاونٹرز، سرکاری ریکارڈ سمیت عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مردان نیک محمد اور اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ڈی سی نے  اس موقع پرایس ڈی سی عملے کو بہتر رویہ اپنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو تمام  سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں