امن جرگہ کامردان میں بچوں کیساتھ زیادتی پراظہارتشویش

پیر 12 مارچ 2018 22:59

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) امن جرگہ کے چیئرمین سید کمال شاہ ایڈوکیٹ نے مردان میں ایک اور کمسن بچے حارث کے قتل اور جنسی زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مردان میں پے در پے اس قسم کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ سید کمال شاہ نے ایک اخباری بیان میں مردان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مردان پولیس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مردان پولیس کی تطہیر کی جائے اور ضلعی پولیس آفیسر سمیت تھانوں میں ایماندار اور باکردار افسران کو تعینات کئے جائیں کیونکہ ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز جرائم پیشہ افراد اور سمگلروں سے ملے ہوئے ہیں اور سٹریٹ کرائم کے علاوہ دوسرے جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور وہ دیدہ دلیری سے موبائل فون اور موٹر سائیکلوں کے چھننے سے لے کر چوری چکاری کے وارداتیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملاکنڈ روڈ سمگلروں کے لئے جنت بن چکا ہے اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت ہر قسم کی اشیاء کی سمگلنگ دن دھاڑے جاری ہے جس کی وجہ سے ضلع میں امن و امان کی صورت حال بگڑ چکی ہے۔ اس صورتحال پر غور اور آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے امن جرگہ کا اجلاس 15مارچ بروز جمعرات طلب کر لیا گیا ہے تاکہ مردان کے عوام کو پر سکون اور پر امن ماحول فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں