پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،ظاہر شاہ

ہفتہ 23 جون 2018 21:46

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کی52مردان کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہاہے کہ عوام نے تبدیلی کی ایک جھلک خیبرپختونخوا میں دیکھ لی ہے اور اب کے بارپورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیساتھ ساتھ عوامی فلاح کے اداروں صحت، تعلیم، پولیس اورپٹوارکے نظام کو ٹھیک کیا جس کی بدولت عوامی مسائل آسانی سے حل ہورہے ہیں۔

وہ یونین کونسل باڑی چم،محبت آباد،غلہ ڈھیر اور سوکئی میں گھر گھر مہم کے دوران خطابات کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے سابق صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں کو ٹھیک کیا، اب غریب عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں سابقہ دور میں پورے صوبے میں ہرجگہ بدمعاشی، تخریب کاری، بھتہ خوری، رشوت، کمیشن اور ڈاکے ختم کئے یہی وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے وعدہ کیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف روز بروز بڑھ رہاہے پاکستان تحریک انصاف نے ہریونین کونسل میں انتخابی مہم شروع کی ہے تمام پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اس میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دعویٰ نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں اور عوام کی زندگی میں آسانیاں لانا ہمارا ہدف ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان کی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، وعدے سب کرتے ہیں، لیکن پورے کوئی نہیں کرتا پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں