مردان انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

پیر 25 جون 2018 20:27

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور امتخانات کا بائیکاٹ کیا. یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو نامعلوم مدت کے لئے بند کر دیا اور طالب علموں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے ہاسٹل خالی کردے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کر روز یونیورسٹی کے طلباء نے صبح تقریبا 8 بجی احتجاجی مظاہرہ شروع کیا اور سوموار کو شروع ہونے والے امتحانات کا بائیکاٹ کیا۔

طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، طلبا نے کہا کہ UET مردان یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پشاور کا کیمپس تھے، گزشتہ صوبائی حکومت نے اسے دو مہینے قبل یونیورسٹی کا درجہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ پشاور ہمیں ڈگری دے

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں