25 جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا، فضل شاہ

بدھ 18 جولائی 2018 12:49

25 جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا، فضل شاہ
مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) فضل شاہ آف بغدادہ نے کہا ہے کہ این ای21کے امیدوار محمد عاطف خان اور پی کی53کے امیدوار عمر فاروق کا کا خیل ضلع مردان کے عوام کے مسیحا ہیں ،پاکستان تحریک انصاف یونین کو نسل بغدادہ کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ساتھ ہیں ،بغدادہ کے عوام کی نمائندگی کاحق بھی ان کو حاصل ہے جو ہر وقت کارکنوں کے درمیان مو جود رہتے ہیں لو گوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرتے ہیں، انہوں نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے، 25 جولائی کا سورج پاکستان تحریک انساف کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری یونین کونسل بغداہ کوگزشتہ ادوار میں ہر امیدوار نے نظر انداز کیا لیکن واحد تحریک انصاف نے ہمارے مسائل حل کرنے میں ہرممکن کوششیں کی ہیں،25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریںگے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں