ریسکیو اہلکار 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران فرائض سرانجا م دیں گے‘ڈاکٹر خطیر احمد

بدھ 18 جولائی 2018 12:55

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو اہلکار 25جولائی کو ہونے والے جنرل الیکشن کے دوران فرائض سرانجا م دیں گے اور ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنز کے قریب میڈیکل ایمبولینسزاور میڈیکل ٹیکنشنز تعینات کیے جائیے گے۔ ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے مردان، تخت بھائی رستم اور کاٹلنگ کے ریسکیو1122 سٹیشنز کا دورہ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے ان کا استقبال کیا جبکہ اہلکاروں کے چاق و چوبند دستے نے ڈائریکٹر جنرل کو سلامی پیش کی ۔ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو راہلکاروں کی جانب سے انتھک محنت اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 کے اہلکار بین الاقومی طرز کی سہولیات عوام الناس کوکسی بھی ایمر جنسی کے دوران ان کی دہلیز پر مفت فراہم کررہے ہیں۔

ریسکیو اہلکار 25جولائی کو ہونے والے جنرل الیکشن کے دوران فرائض سرانجا م دیں گیاور ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنز کے قریب میڈیکل ایمبولینسزاور میڈیکل ٹیکنشنز تعینات کیے جائیے گے۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122نہ صرف عوام النا س کو ایمرجنسیز کے دوران خدمات فراہم کر تا ہے بلکہ اس کے روک تھام کے لیے بھی کا م کرتا ہے۔

ریسکیو انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بین الا قومی معیا رکی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے روزمرہ پیش آنے والی ایمرجنسیز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 ایک جا مع حکمت عملی کے تحت ٹریفک اور رش کے باوجود مردان میں اوسط 5منٹ اور 45سکینڈ ز میں عوام النا س کوکسی بھی ایمر جنسی کے دوران خدمات فراہم کر نے کے لیے پہنچ جاتی ہے۔ریسکیو 1122عوام الناس کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کر نے کے لیے سیکیورٹی فورسز‘ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر دن رات کا م کر رہا ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں