مردان میں بھی یوم آزادی پورے قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 22:45

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح مردان میں بھی یوم آزادی پورے قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔پرچم کشائی کی بڑی تقریب ضلعی حکومت کے زیر انتظام سپورٹس کمپلکس میں ہوئی ۔کمشنر عبدالغفور بیگ ، ضلع ناظم اسد علی کشمیری ، ڈپٹی کمشنر عثمان محسود اور ڈی پی او واحد محمود نے قومی پرچم لہرایا ۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستوں نے سلامی پیش کی جبکہ پولیس بینڈ نے قومی ترانے اور قومی نغموں کی دھنیں سنائیں جسے حاضرین نے بے حد سراہا ۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی کے سپورٹس کمپلکس کے لان میں پودے بھی لگائے ۔اس موقع پر کراٹے کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور طلبہ طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کمشنر عبدالغفور بیگ اور ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے کہا کہ آزادی ایک بیش بہا نعمت ہے جس کے حصول کے لیے ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیاں دیں ،یوم آزادی کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے تن من دھن سے کام کریں گے اور اس ملک کے ذمہ دار شہری بن کر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

قائمقام ضلعی ناظم اسد علی کشمیری نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے سیاسی و دیگر اختلافات اورنفرتوں کو ختم کرکے ملک اور خاص طور پر اپنے ضلع کی ترقی کے لیے یکجا ہونا چاہیئے ۔اُنہوں نے نئی صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ مردان کے جاری میگا پراجیکٹس کے لیے مطلوبہ فنڈز پہلی فرصت میں فراہم کیے جائیں ۔اس موقع پر نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں اور انتظامی و دیگر افسران اور اہلکاروں کو شیلڈز بھی دیئے گئے ۔ کمشنر مردان نے ضلعی حکومت کی جانب سے پولیس دستے اور بینڈ سمیت کراٹے ٹیم اوردیگر کو نقد انعامات سے نوازا ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں