عید کے موقع پر زیرو ویسٹ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں‘مشتاق سیماب

پیر 20 اگست 2018 14:09

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ٹی ایم اے مردان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے اور گلی محلوں کی صفائی کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔تحصیل مردان کی چودہ شہری یونین کونسلوںکی صفائی واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی جبکہ دیہی علاقوں میں ٹی ایم اے کے اہلکارصفائی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سینیٹیشن کمیٹی کا اجلاس تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب کی صدارت میں ہوا جس میں ٹی ایم او نثار خان ،چیف میونسپل افسر شمشاد خان اور مختلف کونسلوں کے سپر وائزرز اور تحصیل ممبرزنے شرکت کی۔اجلاس میں عوام کی سہولت کے لئے شکایت سیل قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جو عید کے تینوں دنوں عوام کی سہولت کے لئے کھلا رہے گا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسل کے نائب ناظم مشتاق سیماب نے کہاکہ عید کے موقع پر زیرو ویسٹ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جانوروں کی باقیات کو خالی پلاٹوں،گلی کوچوں،نالیوں اور نہروں میں پھینکنے سے گریز کریں کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام ٹی ایم اے مردان کے شکایت سیل نمبر 0937-9230104یا0312-4006622پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں