مردان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں پرپابندی عائد

پیر 20 اگست 2018 22:29

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے ضلع مردان میں ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر تمام غیر قانونی مویشی منڈیوں پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ حکم 10 یوم تک نافذالعمل رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں