وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا مردان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ

پیر 17 ستمبر 2018 23:04

مردان۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) مردان میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ کئی دنوں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریضوں کی اموات کے واقعات پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے گزشتہ رات مردان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے میڈیکل ڈائریکٹر اور ہسپتال ڈائریکٹر کی عدم موجودگی پر بھی برہمی کا اظہارکیا۔

وزیر صحت نے ہسپتال کے میڈیکل وارڈ اور چلڈرن وارڈ میں عملے کی غفلت سے جان بحق شخص اور بچے کی اموات واقع ہونے پر الگ الگ انکوائری کمیٹی مقرر کرتے ہوئے تین دن کے اندر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی ۔جبکہ لیبارٹری میں ٹیکنیشن کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کرنے کی بھی احکامات جاری کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔دو دن میں تین بچے مرگئے ہیں لیکن ہسپتال انتظامیہ بے خبرہے اور ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ زبانی باتوں پر یقین نہیں رکھتے ہسپتالوں میں عملی اقدامات اٹھائیںگے۔اگرانکوائری سے مطمئن نہیں ہوا تو دوبارہ انکوائری کرونگاانہوں نے کہا کہ مردان میڈیکل کمپلیکس کے خراب صورتحال کی ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ اور موجودہ بورڈ آف گورنرز پر عائد ہوتی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے ہسپتال کے لیبارٹریوں اور میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ ہسپتال ڈائیریکٹر نے صوبائی وزیر صحت کے سامنے اپنی غلطی بھی تسلیم کی۔ وزیر صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں جو بھی عوام کی خدمت نہیں کریں گے وہ اپنے لئے کوئی اور کام تلاش کریں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں