عزاداروں کوہرممکن سہولیات دینے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں،کمال شاہ

پیر 17 ستمبر 2018 23:07

مردان۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے یوم عاشور 10 محرم الحرام کو ضلع بھر میں ریسکیو1122 کی حتمی تیاریوں کا جائزہ اجلاس طلب کیا۔ڈی ای او کمال شاہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے میڈیکل ٹیکنشنز، ایمبولینسز اور فائر وہیکلز ماتمی جلوس کے ہمراہ موجود رہے گی جو کہ عزاداروں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے مذید کہا کہ ریسکیو1122فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرے گی یوم عاشورہ 10محرم الحرام کو مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس میں موجود عزاداروں کو بر وقت طبی امداد فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر بر وقت کاروائی کے لئے ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر موجود رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں