اتحاد امت مسلمہ سے بیرونی جار حیت کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے‘افتخارمشوانی

منگل 18 ستمبر 2018 21:37

مردان۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں ایثار ،قربانی،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،اسلام میں مسلمانوں کو آپس میں اتحاد یکجہتی پر زور دیا گیا ہے اتحاد کی اہمیت و افادیت کا اندازہ تمام اسلامی عبادات کو دیکھ کر ہی لگایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں شہدائے کر بلا کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کر تے ہوئے کیااُنہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے عوام ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کے عقائد کو نہ چھیڑا جائے اتحاد امت مسلمہ سے بیرونی جار حیت کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ان سازشوں کو بھی نا کام بنایا جا سکتا ہے سید شہداء امام علی مقام سیدنا حضرت امام حسینؑ نے نانا ؐکے دین سر بلندی کے لئے جو لا زوال قربانی دی اسے قیامت تک بھلایا نہیں جا سکتا حضرت امام حسینؑ نے کر بلا کے میدان میں قربانی اقتدار کے حصول یا دنیاوی جاہ جلال کے لئے نہیں دی بلکہ دین اسلام کے سنہری اصولوں کو پا مال ہونے سے بچانے کے لئے پورے گھرانہ کو اسلام کی آن پر قربان کیا۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں