تجاوزات کے خلاف جلد از جلد گرینڈ اپریشن کیا جائے،ڈی سی مردان

منگل 25 ستمبر 2018 22:29

مردان۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے تجاوزات کی حوالے سے ایک اجلاس اپنے دفتر میں منعقد کی۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر مردان محمد عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گوہر خان، ٹی ایم او مردان، ایکس ای این ہائی ویز، ایکسین ایریگیشن، اے ڈی این ایچ اے، اے ڈی پی کے ایچ اے سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان کو مردان و تخت بھائی میں غیر قانونی تجاوزات کہ حوالے سے آگاہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ یہ ناجائز تجاوزات نہ صرف گاڑیوں کی روانی بلکہ پیدل چلنے والوں کے لئے بھی مشکلات کا سبب بن رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ تمام تجاوزات کے خلاف جلد از جلد گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں