قائمقام ناظم مردان کا دارالامان کے زیر تعمیر بلڈنگ کا اچانک دورہ

منگل 16 اکتوبر 2018 23:42

مردان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) قائم مقام ضلع ناظم اسد علی کشمیری نے مردان دارالامان کے زیر تعمیر بلڈنگ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ناقص معیار اور کام کی رفتار میں سستی کی وجہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کی تکمیل کی تاریخ جون 2018ہے اور ابھی تک کام مکمل نہیں ہوا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ظہیر الدین بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

قائم مقام ضلع ناظم نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کو اس بات کی ہدایت کی کہ آپ خود باقاعدگی سے کام کا معائنہ کیا کریں تاکہ کام کے معیار میں کسی قسم کا نقص نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں خود 10دن کے بعد کام کی پیش رفت کا معائنہ کروں گا۔ دریں اثناء انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کے ہمراہ ویمن ریسورس سنٹر کے زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا ۔ جس پر تقریباً80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ ضلع ناظم نے وہاں پر موجود ٹھیکیدار کو 20دن کے اندر اندر کام کی تکمیل کی ہدایت کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام کی معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں