مردان، ناظم سیّد عبدالوہاب اور کونسلر محمد غیور خان کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی دولت زئی میں مستقل بنیادوں پر پرنسپل کی تعیناتی کا مطالبہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان گڑھی دولت زئی کے ناظم سیّد عبدالوہاب، ناظم سیّد امجد علی باچہ اور جنرل کونسلر انجینئر محمد غیور خان نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی دولت زئی مردان میں مستقل بنیادوں پر پرنسپل کی تعیناتی کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ مذکورہ سکول میں گزشتہ سال سے پرنسپل کی آسامی خالی ہے جبکہ پرنسپل کا چارج عارضی بنیادوںپر ایک ہیڈ مسٹریس کو دیاگیا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کئی دفعہ سیکرٹری تعلیم اور ضلع مردان کے ڈی ای او کے نوٹس میں لایا گیا تاہم ابھی تک اس مسئلے پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سکول میں فوری طورپر مستقل بنیادوں پر پرنسپل کی تعیناتی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں