خیبر پختونخوسے خسرہ اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے مخلصانہ کوششوںجاری ہیں، کمشنر مردان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:31

مردان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) کمشنر مردان ڈویژن عبد الغفور بیگ نے کہاہے کہ خیبر پختونخوسے خسرہ اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے مخلصانہ کوششوںجاری ہیں ‘ بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل ہیں اس لئے یہ ہمار ی ذمہ داری ہے کہ ہم اس قسم کے موذی امراض سے ان کی حفاظت کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے س ڈبلیو ایچ او کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر عابدی رحمان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ڈاکٹر عابدی رحمان نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بہترین کوششوں پر کمشنر مردان ، ڈپٹی کمشنر زمردان و صوابی کی خدمات کو سراہا ‘ آخر میں کمشنر مردان نے ڈبلیو ایچ او کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر عابدی رحمان کو شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں